پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد میں پیر اور منگل کو عام تعطیل ہو گی ،وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے ،ضلعی انتظامیہ کو عام تعطیل کا حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ،31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی بھی ہو گی ۔ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیراعظم31جولائی کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،چینی نائب وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی آئے گا،وفد کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم دورے کے دوران مختلف منصوبوں کے معاہدے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close