یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بڑی تباہی سے بچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں یوم عشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،امن دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیر ستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27، 28 جولائی کو خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،27

جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ 28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے تاہم علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close