سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی)بابوسر کے قریب سیاحوں سے بھری وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔دیامر کے سیاحتی مقام گیٹی داس پرراولپنڈی کی طرف جانے والی وین سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکرائی، جس سے وہ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری اوراس میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی،حادثے کے زخمیوں کو چلاس جبکہ لاشوں کوناران کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔دوسری جانب پولیس نے لواحقین سے رابطے کرلیے ہیں، ہلاک افراد کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جارہا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس خوفناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع پر افسوس کا اظہار کرتےہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close