لاہور (پی این آئی) جنرل ہسپتال لاہور کے پرنسپل ڈاکٹر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار رضوانہ کی طبیعت صبح خراب ہوگئی تھی جس پر اسے آکسیجن لگا دی گئی، آکسیجن لگانے سے رضوانہ کی طبعیت بہتر ہے، اس کے جسم میں انفیکشن زیادہ ہے، شاید اس لیے آکسیجن لیول کم ہو گیا تھا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ رضوانہ کو صبح سے آکسیجن لگی ہے جس کے بعد اس کی حالت بہتر ہے جب کہ آکسیجن اتارنے کا فیصلہ اسکی حالت دیکھ کر کیا جائے گا۔۔۔۔
ڈاکٹر الفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ نے 8 روز بعد کل کچھ کھایا تھا، فی الحال اسے کھانے سے روک دیا ہے کیونکہ کھانا سانس کی نالی میں جاسکتا ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ رضوانہ کی خوراک کی کمی ڈرپ کے ذریعے پوری کی جارہی ہے، ڈرپ لگنے کے بعد اس کا بلڈ پریشر لیول بھی نارمل ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں