کہیں جزوی کہیں مکمل موبائل سروس معطل، افغان سرحد بھی بند

اسلام آباد (آئی این پی)ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالسِ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کہیں موبائل سروس جزوی کہیں مکمل طور پر معطل رہی۔ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں 9 محرم کے جلوس برآمد ہو کر اپنے اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں رہے جو شام میں اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔(آج) ہفتہ کو عاشورہ کے موقع پر بھی جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔

سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں موبائل فون سروسز جزوی طور پر معطل رہی ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز سے موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ نوشہرو فیروز میں بھی موبائل فون سروس معطل رہی۔اسی طرح پاراچنار میں ساتویں محرم سے تاحال موبائل فون سروس معطل ہے، پاراچنار شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ افغان سرحد بھی بند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close