مسافر کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی

منیلا(شِنہوا )فلپائن کے صوبیریزال کی جھیل لگونا ڈی بے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر26 ہو گئی ہے۔فلپائن کوسٹ گارڈ نے کہا کہ کشتی میں زیادہ سے زیادہ 42 مسافروں کی گنجائش تھی جبکہ اس میں 70 افراد سوار تھے۔

مسافروں نے لائف جیکٹ بھی نہیں پہن رکھی تھیں۔پی سی جی نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جمعہ کی صبح تک جاری رہیں۔ کشتی بننگونان قصبے سے فلپائن کے جزیرے تالم کی سب سے بڑی جھیل لگونا ڈی بے جا رہی تھی جب اسے یہ حادثہ پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close