یوم عاشورہ آج منایا جائے گا، سیکورٹی انتظامات سخت، موبائل فون سروس بند رہے گی

کراچی /لاہور/کوئٹہ /راولپنڈی /مظفرآباد(آئی این پی )ملک بھر میں یوم عاشورہ (آج) ہفتہ کو مذہبی جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،راولپنڈی،کراچی ،لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس ذوالجناح برآمد ہوں گے،ملک بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشورہ (آج) ہفتہ کو مذہبی جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ راولپنڈی میں امامبارگاہ عاشق حسین‘ امامبارگاہ حفاظت علی شاہ اور امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے مرکزی جلوس ذوالجناح برآمد ہوں گے۔ مرکزی جلوس ذوالجناح امامبارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امامبارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈاور امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازارسے برآمد ہوں گے۔اس موقع پر سوگوارانِ امام حسین علیہ السلام بوہڑ بازار چوک اور حبیب بینک چوک اور ٹرنک بازار میں زنجیر زنی کریں گے۔دورانِ جلوس فوارہ چوک میں علامہ قمر حیدر زیدی فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے۔ مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عزاداری کیمپ لگایا جائیگاجہاں مختا رایس او اور مختار جنریشن کے اراکین ماتمدارانِ امام حسین ؑکی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔عزاداروں کی سہولت کیلئے ابراہیم اسکاؤٹس (اوپن گروپ) میڈیکل کیمپ لگائے گی جہاں ڈاکٹروں کا عملہ ماتمیوں اور زنجیرزنوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا۔مختارآرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے جامع مسجد روڈ پر امام باڑہ چوک میں عزاداری کیمپ لگا یاجائیگا۔تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ راولپنڈی ڈویثرنل اورضلعی محرم کمیٹیوں کے عہدیداران اور جید علمائے کرام تمام راستے جلوس کے ہمراہ ہوں گے۔شہر کی مختلف دینی و ماتمی تنظیموں اور سماجی اداروں نے مرکزی جلوس عاشورہ کے دوران جگہ جگہ سبیل اور لنگر ِ حسینی کا انتظام کیا ہے۔راجہ بازار میں زنجیر زنی کے بعد اما م بارگاہ شہیدان کربلاٹائر بازار سے برآمد ہونے والا جلوسِ ذوالجناح مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا۔دربار سخی شاہ چن چراغ سے بھی جلوسِ ذوالجناح برآمد ہوگا جو پرانا قلعہ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا اور مجلس شام غریباں برپا ہوگی بعدازاں جامع مسجد سے گزرتا ہوا مرکزی جلوسِ عاشورہ امامبارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔امامبارگاہ یادگارِ حسین ? سیٹلائٹ ٹاؤن اور امامبارگاہ بلتستانیہ انگت پورہ سے برآمد ہونے والے جلوس ذوالجناح کے شرکائ￿ بنی چوک میں زنجیرزنی کریں گے۔دونوں جلوس قدیمی امامبارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔ٹی این ایف جے کے ریجنل محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینرشوکت عباس جعفری نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ شیعہ سنی برادران نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close