شبر بھائی یہ کہانی کہاں سے ایجاد کر لی؟ اسد عمر نے سوال پوچھ لیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے سابق چیئرمین ایف بی آر سے استفسار کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8 اعشاریہ7 ارب ڈالر تھے۔اسد عمر نے شبر زیدی سے استفسار کیا کہ یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے، قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close