کراچی(آئی این پی)ائیر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے معاملے پر حکومت نے سی اے اے ملازمین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاج کے سامنے حکومت اورسی اے اے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،اور وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی یونینز کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔
یونینزکے سربراہان کا وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے اجلاس 30 جولائی کو لاہور میں ہوگا، اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرسے تحریری طور سی اے اے یونینز کے سربراہان کو آگاہ کردیا گیاہے۔سی اے اے یونینز کے سربراہان کو ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ پر اپنے خدشات اور تجاویز تحریری طور لانے کی ہدایت کی گئی ہے،اجلاس میں سول ایوی ایشن ملازمین کی نمائندہ یونینز کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیاہے۔اجلاس میں سی اے اے ملازمین سی اے اے یونینز کے سربراہان سمیع اللہ،عزیزاللہ میمن، ایازبٹ،اشرف وحید سمیت دیگرنمائندے شریک ہونگے،وزیرہوابازی نے ڈی جی سی اے اے وفاقی سیکریٹری ہوابازی کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور طلب کرلیا ۔سی ایاے کی نمائندہ تنظیموں کے اراکین وزیر ہوابازی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے سول ایوی ایشن ملازمین کی جانب سیملک بھر کیایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے بعد حکومت اور سی اے اے انتظامیہ مذاکرات کرنے پرآمادہ ہوئی ہے ،سول ایوی ایشن ملازمین نے آپریشن بند کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں