سرکاری ملازمین کی موجیں، سوموار اور منگل کو بھی چھٹی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے 31 جولائی اور یکم اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

 

ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق چھٹی کا اعلان ہائی پرفائل غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے سبب کیا گیا ہے، دو روز کے دوران اسلام آباد کی ضلعی حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔ تمام سکولز ، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ 31 جولائی کو چین کے نائب وزیر اعظم پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، جس کے لیے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، چین کے نائب وزیر اعظم دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس موقع پر متعدد یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close