جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی، اِن چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا معاملہ،درخواست واپس لینے کیلئے اِن چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال 31 جولائی کو ان چیمبر اپیل پر سماعت کریں گے۔

 

 

 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف وکیل ریاض حنیف راہی نے درخواست دائر کی تھی،انکوائری کمیشن کی کارروائی چلانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراضات عائد کئے جس کے بعد وکیل ریاض حنیف راہی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو کیس کا فیصلہ جاری کیا تھا،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر درخواستیں حکومت کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی تھیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے حکومتی درخواستوں پر سماعت کی تھی،تحریک انصاف کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو کیس دائر کئے گئے تھے۔

 

 

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپریل کو نظر ثانی کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس خارج کر دیا تھا۔ جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سئنیر ترین جج اور نامزد چیف جسٹس بھی ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس پاکستان بننے کی راہ میں آخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی۔ حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا ہے،تحریک انصاف کے دور حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی کیلئے 18 کیوریٹو ریویو دائر کئے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close