نگران وزیراعظم کیلئے 5نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے، بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے تمام افراد سیاستدان ہیں، ان ناموں پر دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی، نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں 90 دن میں الیکشن ہوں یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی، اسمبلی میں میدان خالی چھوڑا جاتا تو بہت مشکل ہوتی۔خواجہ آصف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کیلئے نہیں دیا نہ کسی سٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے متعلق اعتبار کا بیان میرا ذاتی تھا، اب بھی ان سے متعلق احتیاط کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close