جج کی بیوی کے تشدد کا شکار کم سن ملازمہ رضوانہ نے بیان قلمبند کرا دیا

اسلام آباد(آئی این پی) گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ پر تشدد کے مقدمے میں پیش رفت ہوگئی۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق زخمی بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔ تشدد کرنے والی ملزمہ جج کی بیوی نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جارہی ہے اور تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے ۔

ترجمان پولیس نے بیان میں کہا کہ چائلڈ لیبر قانونا جرم ہے، ایسے کسی بھی واقعہ کا کسی کو علم ہو تو پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بچی کے انتقال کی جھوٹی خبریں بھی وائرل ہورہی ہیں جن کی اہل خانہ اور ڈاکٹرز نے تردید کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close