پاک فوج مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، رہائی کے بعد علی محمد خان کا 9 مئی کے واقعات پر مؤقف سامنے آ گیا

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے سینٹرل جیل مردان سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ 9 مئی کو جس نے بھی غلط کیا اسے سزا ملنی چاہیے۔۔۔۔۔سینٹرل جیل مردان سے رہائی کے بعد علی محمد خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو جس نے بھی غلط کیا، اسے سزا ملنی چاہیے۔مجھ پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔

علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں۔پاک فوج مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close