خاتون سمیت پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے دو سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو بھی راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close