9 اور 11 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 11 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو با ضابطہ خط لکھ دیا ہے۔9 محرم کو سیکٹر جی 6، جی 7 میں دن 1 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی جبکہ آئی 10 اور ملحقہ سیکٹرز میں شام 6 سے صبح 6 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق 11 محرم کو شاہ اللہ دتہ میں دن 2 سے شام 7 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ بری امام نور پور شاہ میں دن 12 سے رات7 بجے تک موبائل فون سروس بند ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close