جے آئی ٹی کو دھمکیاں، عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران کو دھمکانے کے الزام کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے انچارج انویسٹی محمد سرور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈکےمقدمہ 96/23 میں تفتیش کیلئے بلایا،جہاں پیشی کے دوران انہوں نےانگلی کیساتھ سربراہ جےآئی ٹی عمران کشوراوردیگر ممبران کو دھمکایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔مقدمے کے مطابق ملزم کا ممبران کو دھمکانا آزادانہ اورغیرجانبدار تفتیش کو روکنا ہے،ملزم کا یہ عمل قانون اورضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close