لاہور(پی این آئی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل۔۔ وفاقی وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں بیٹے کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیا۔
طارق بشیر چیمہ نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے میرے صاحبزادے کا تعلق نہ جوڑا جائے، میں اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دوں گا، مجھ پر جو الزام ہے ان کی تحقیقات کی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں