اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔بشریٰ بی بی پر جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عدالت منتقلی کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی جائے۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے بعد توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے روسٹرم پر دلائل دئیے۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے اپنی استدعا کے حق میں پہلے سے موجود عدالتی فیصلوں کی تفصیلات چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے سامنے رکھیں۔عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ اپیلوں پر جب تک فیصلہ نہیں ہوتا،ٹرائل کورٹ کو ٹرائل سے روک دیں۔خواجہ حارث نے ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی۔خواجہ حارث نے کہا کہ اگر عدالت کا دائرہ اختیار ہی نہ ہو تو وہ کیس کے میرٹس پر جا ہی نہیں سکتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اپیلیں اگلے ہفتے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیف جسٹس اسلام آبا ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ آج کی سماعت کا آرڈر جاری کروں گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close