اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) حکومت نے نگراں وزیراعظم کیلئے سیاسی جماعتوں سے نام مانگ لئے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سمیت تاحال کسی پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام تجویز نہیں کیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا نگراں وزیراعظم سے متعلق کہنا تھا کہ اس عہدے کیلئے ضروری نہیں کہ امیدوار کوئی معاشی ماہر یا جج ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو کہا گیا کہ وہ نگراں وزیراعظم کیلئے نام دیں۔ نگراں وزیراعظم نے صرف الیکشن کروانا ہوتا ہے۔ اس حوالے سےحتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں اتفاق ہوا ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کو ہی یہ عہدہ سنبھالنا چاہئے۔ دونوں اتحادی جماعتوں کی ٹیموں نے اپنے نام پارٹی سربراہان کو منظوری کو بھجوائے ہیں تاہم کوئی نام باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں