پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے بعد شہریار آفریدی کو بھی خوشخبری مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم نے سابق وزیر مملکت شہر یار آفریدی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ کیس میں 5 دیگر پی ٹی آئی کارکنان کی بھی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔عدالت نے ملزمان کو دو، دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close