نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگست کے آخر تک نواز شریف پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنی سیاست کے ہاتھوں دفن ہو چکے۔انہوں نے کہا کہ سفیرپاکستان کی رہائش گاہ پر ڈنر کابائیکاٹ نہیں کیا بلکہ دعوت نامہ ہی نہیں ملا، ہمارے اعزاز میں ڈنرکا دعوت نامہ نہ ملنے پر ڈنر میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ متفقہ تھا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے مسائل اور مجوزہ حل کی آگاہی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close