سوشل میڈیا پر دوستی، امریکی لڑکی نے بونیر پہنچ کر شادی کرلی

اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔حالیہ دنوں میں ایک بھارتی خاتون کے بعد گزشتہ روز پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار چینی لڑکی بھی لوئر دیر پہنچ گئی تھیں۔ سماء کے مطابق بھارتی اور چینی لڑکیوں کے بعد ایک امریکی لڑکی کی خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر آمد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک 48 سالہ امریکی خاتون کی بونیر کے علاقے شلبانڈی کی 19 سالہ اعزاز احمد سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے بونیر پہنچ کر اسلام قبول کرکے اعزاز احمد سے نکاح کرلیا۔ دستاویزات کے مطابق امریکی خاتون نے 3 جولائی کو ڈسٹرکٹ کورٹ ڈگر میں اعزاز احمد نکاح کرلیا تھا۔ بونیر:امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے اسلام قبول کرکے نیا نام عائشہ نام رکھ لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close