ایف بی آر نے قومی ائیرلائنز کے نیک اکائونٹس منجمد کر دیے، پی ایس او کا مزید فیول دینے سے بھی انکار

اسلام آباد(پی این آئی) اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس ایک بار پھر منجمد کر دیے۔

اس سے قبل واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اےکے 53اکاؤنٹس گزشتہ سال بھی منجمد کیے گئے تھے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر ان اکاؤنٹس کو بحال کیا گیا تھا۔پی آئی اے پر گزشتہ کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی2ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔فیول کی عدم فراہمی کے باعث اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے309، کراچی تا ملتان کی پی کے330متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ طیارے میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے739بھی متاثرہ پروازوں میں شامل ہے۔ ادھر یورپ کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کردیا۔ ائیر لائن ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا، اب یورپی ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایاکہ یورپ میں پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔ خیال رہے کہ پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close