منحرف پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پرفائرنگ، جانی نقصان ہوگیا، افسوسناک خبر

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی اسلم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دو زخمی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ نے کہاہے کہ گاڑی میں ایم پی اے اسلم ابڑو کی فیملی سوار تھی۔

فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے لیکن ان میں سے 2زخمی افراد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ 45 سالہ عبداللہ ابڑو اور 40 سالہ ارشاد پنہور زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close