پاکستان میں آ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرنے والی بھارتی خاتون کے والد کا بیان آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے کے بعد دیر کے نصراللہ سے شادی کرنے والی بھارتی لڑکی ’’انجو‘‘(اسلام قبول کرنے کے بعد نام فاطمہ)کے والد کا بیان بھی سامنے آ گیا۔ بھارتی میڈیا پر گردش کر رہے انٹرویو میں انجو (فاطمہ) کے والد ’’گایا پرساد تھامس ‘‘نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’جس طرح سے وہ اپنے 2بچوں اور شوہر کو پیچھے چھوڑ کر بھاگی ہے، اس نے تو اپنے بچوں تک کا نہیں سوچا،

اگر انجو کو یہی کرنا تھا تو پہلے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیتی، اب وہ ہمارے لیے مر گئی ہے’،انہوں نے کہا کہ ‘میں حکومت سے اپنی بیٹی کو پاکستان سے واپس بھارت لانے کی اپیل نہیں کروں گا، میری درخواست ہے کہ اسے پاکستان میں ہی مرنے دیں،لڑکی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے بچوں کا کیا ہو گا، شوہر کا کیا ہو گا؟ اس کی 13 برس کی بیٹی اور پانچ برس کے بیٹے کا کیا ہو گا؟ اس نے اپنے بچوں کا اور شوہر کا مستقبل برباد کر دیا’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں