اسحاق ڈار نگران وزیراعظم بننے کو تیار، بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بطور نگراں وزیراعظم قیادت جوفیصلہ کرے قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی طرف سےردعمل پرحیران ہوں، نگراں وزیراعظم کافیصلہ پی ڈی ایم اوراتحادی قیادت کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نگراں وزیراعظم سےمتعلق آج تک کوئی بیان نہیں دیا، من گھڑت خبرپرغیرضروری ردعمل آئے،منع کرنےکےباوجودوہ خبرچلائی گئی، کوئی بھی ذمےداری مانگ کرنہیں لینی چاہیے۔ادھر پی ٹی آئی کے مطابق شریف خاندان کی بادشاہت کے بھیانک دور کے خاتمے کے لئے زیادہ دن انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لئے اسحاق ڈار کی بدنیتی پر مبنی نامزدگی کو ہر طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم کے عہدے کیلئے ناقابل قبول قرار دے دیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے نامزد امیدوار کے طور پر نگران وزیر اعظم کے لیے ناقابل قبول ہیں۔تحریک انصاف میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں رؤف حسن نے اسحاق ڈار کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لئے اسحاق ڈار کی بدنیتی پر مبنی نامزدگی کو ہر طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے،اسحاق ڈار بطور نگران وزیراعظم پیپلز پارٹی کی طرف سے مشاورت نہ کیے جانے اوردیگر سیاسی قوتوں کی جانب سے اس عہدے کے لیے نااہلی کے سبب مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

بطور نگران وزیراعظم اسحاق ڈار اپنی ہی سیاسی جماعت کے اندر سے مسترد کردیئے گئے ہیں جو شریف خاندان میں پھیلتی تقسیم کی عکاسی کرتا ہے، اسحاق ڈار نواز شریف کے نامزد امیدوار کے طور پر موجودہ وزیر اعظم کے لیے ناقابل قبول ہیں،جو خاموشی سے پارٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، نواز شریف اپنی پارٹی کے اقتدار میں ہونے اور اپنے بھائی کے وزیر اعظم ہونے کے باوجود کیوں پاکستان واپس نہیں آ رہے ہیں،شریف خاندان کی بادشاہت کے بھیانک دور کے خاتمے کے لئے زیادہ دن انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close