اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے معافی مانگتے ہوئے دیئے گئے بیان کی تردید کر دی ہے ۔سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ”فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا تھا انہوں نے جو زبان الیکشن کمیشن کیخلاف استعمال کی وہ بطور ترجمان تحریک انصاف پارٹی کی ہدایات پر استعمال کی تھی۔
عمران خان نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کے بیان کی تردید کر دی
فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا تھا انہوں نے جو زبان الیکشن کمیشن کیخلاف استعمال کی وہ بطور ترجمان تحریک انصاف پارٹی کی ھدایات پر استعمال کی تھی۔
کمیشن کے کمرہ عدالت میں…
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) July 25, 2023
“مطیع اللہ جان کے مطابق عمران خان سے ایم ٹی وی کے صحافی نے کمرہ عدالت میں سوال کیا کہ ”کیا آپ اور آپکی پارٹی نے فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کیخلاف ایسی زبان استعمال کرنے کے کیلئے کہا تھا؟جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ تو آپ فواد چودھری سے پوچھیں، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ انہوں نے کونسی زبان استعمال کی تھی؟“ ۔اس کیس میں فواد چودھری کے بھائی ایڈوکیٹ فیصل چودھری عمران خان اور فواد چودھری دونوں کے وکیل تھے جنھیں تبدیل کرنے کے بعد عمران خان نے ایڈوکیٹ شعیب شاہین کو وکیل مقرر کر دیا،فواد چودھری عمران خان کی آمد سے کچھ دیر پہلے ہی الیکشن کمیشن سے روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں