وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی خواتین کی تذلیل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے ان کی تقریر کے دوران شورشرابہ شروع کردیا۔

 

 

 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن ترامیم چند منٹ میں پاس کروائی گئیں۔ پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔ خواجہ آصف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرنے بھی نہ بھولے ،کہا کہ آج وہ شخص اپنے ورکر سامنے لا کر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس شخص کو عدالتوں میں پیش ہونے کی جرات نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close