عدالت کے منع کرنے کے باوجود علی محمد خان کو ایک بار پھررہائی ملتے ہی گرفتار کرلیا گیا

مردان (پی این آئی )پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا، ان کی دوبارہ گرفتاری سے قبل عدالت نےضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ہم نیوز کے مطابق علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی،انہیں ڈپٹی کمشنر کے حکم پرگرفتار کیا گیا۔

 

 

 

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے آج پی ٹی آئی رہنما علی محمد کو چار اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بھی علی محمد خان کی ضمانت منظور کرکےانہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close