عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ مل گیا۔۔ وکیل نعیم پنجوتھا کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ترجمان برائے قانونی امور مقرر کردیا گیا ہے ۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی بھی ہیں اور وہ ان کی قانونی ٹیم میں بھی شامل ہیں، مختلف اہم مقدمات میں نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریکِ انصاف کی پیروی کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمرایوب خان نے نعیم پنجوتھا کی بطور ترجمان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان سابق وزیر فرخ حبیب ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close