پولیس کا چھاپہ ، بھارت میں پٹواری نے رشوت کے 5 ہزار روپے نگل لئے

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں سرکاری ملازم نے پولیس کا چھاپہ پڑنے پر رشوت کے 5 ہزار روپے نگل لیے۔ اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص نے گجندر سنگھ نامی پٹواری کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی ۔

پولیس حکام کے مطابق پٹواری نے رشوت کے پیسے اپنے پرائیوٹ دفتر میں وصول کیے اور جیسے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اس نے رشوت میں لئے جانے والے تمام نوٹ کھا لئے ۔ بعدازاں گجندر سنگھ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحققیات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close