عدالت نے علی محمد خان کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت کیلئے درخواست پر مرادن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملا وزیر نے سماعت کی۔ علی محمد خان کی جانب سے ندیم شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر ترقیاتی اسکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے،

اس غیرقانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 78 لاکھ روپے نقصان پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close