نوجوانوں کے لیے بڑی خبر، وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں شمولیت کی پیشکش

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان کے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراحسن اقبال نے کہا کہ میں ایسے تمام اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے چیمپیئنز آف ریفارم (COR) نیٹ ورک میں شامل ہوں تاکہ قوم ان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے۔نوجوان کو قومی اثاثہ قراردینے والے احسن اقبال نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ایسے بہت سے نوجوان ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close