200 ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور 200 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ضروری دواؤں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے اصلی دواؤں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اور اسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں،

دماغی اور اعصابی نظام کےعلاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔۔۔ جبکہ ماہرین امراض قلب کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close