عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔۔۔۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے آج صبح 10 بجے پیش کیا جائے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے ہیں۔۔۔۔ وارنٹ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اپنے مؤکل چیئرمین پی ٹی آئی کی آج الیکشن کمیشن میں پیشی کی تصدیق کر دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close