عمران خان آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے، کیس کیا ہے؟

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔تاہم اس حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی (آج) منگل کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے کل صبح 10 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بنی گالا پہنچ گئے جبکہ شعیب شاہین اور بابر اعوان بھی بنی گالا میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن میں گرفتاری وارنٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا وڈیو لنک کیذریعے بھی مشاورت میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close