وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، قومی بھنگ پالیسی پیش کی جائے گا

اسلام آباد(آئی این پی) اتحادی حکومت نے جانے سے قبل قومی بھنگ پالیسی لانے کی تیاری کر لی اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اہم اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں قومی بھنگ پالیسی پیش کی جائے گی، قومی سپورٹس پالیسی 2022-27 اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو گی، اجلاس میں سی ڈی اے کا 2022-23 کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا اور نظر ثانی بجٹ میں بھی منظوری کیلئے پیش ہو گا۔

قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے، کابینہ کے اجلاس میں اہم معاشی اور سیاسی فیصلوں کا امکان ہے جبکہ مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close