اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) منگل کی شام 5 بجے ہونا تھا۔تبدیل شدہ وقت کے مطابق اب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) شام 5 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی نے ٹائم میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وقت میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں