دھمکی کام کر گئی، حکومت  نے پیٹرول پمپ مالکان کا شرح نفع بڑھانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کے بعد شرح نفع میں اضافہ تجویز کردیا ہے۔

 

 

 

حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کے منافع یں 23 فیصد اضافہ تجویز کردیا ہے جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر منافع میں ایک روپے 64 پیسے اضافہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کی شرح کے معاملے پر 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 2 روز کے لیے موخر کردی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں