پولیس افسر کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے متعلق مزید چونکا دینے والے انکشافات

بہاولپور (پی این آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس شاہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں منشیات کے 113 ریکارڈ یافتہ طلبا زیر تعلیم ہیں۔

 

 

 

 

ڈرگس اسکینڈل کی عدالتی سطح پر بھی تحقیقات کے لیے تیار ہوں، پولیس کے کسی پر بوگس کیس نہیں بنایا،ہمارا ٹارگٹ منشیات فروشی اور اس کا استعمال کرنے والے ہیں یورنیورسٹی نہیں ایسی چیزوں کے تدارک کے لیے انہیں ایکسپوز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پکڑے گئے ملزمان یہ دعویٰ نہیںکرسکے کہ پولیس نے کوئی بوگس کیس ڈالا، جامعہ ملازمین کی اندرونی ٹھیکوں پر لڑائی میں پولیس کا قصور نہیں، پولیس ملزم سے برآمد شدہ چیزوں پر کارروائی کرتی ہے، موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ کے آنے پر سب سامنے آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close