تحریک انصاف کی ایک اور بڑی سیاسی وگٹ گر گئی، اہم شخصیت خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی

کراچی( پی این آئی) سابق وزیراعلی سندھ اورپی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل سندھ میں سیاسی صف بندیاں عروج پر ہیں۔ پیپلزپارٹی میں جی ڈی اے ایم این اے غوث بخش مہرکے بعد ایک اورشخصیت کی شمولیت متوقع ہے۔

 

 

 

 

دادو کے جتوئی خاندان کے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعلی سندھ اورپی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما فریال تا لپورنے دادو کے منتخب نمائندوں کو آج شام گھر طلب کر لیا۔لیاقت جتوئی نے میہڑ کے این شاھ کی صوبائی اورایک قومی اسیمبلی کی نشست طلب کی ہے۔لیاقت جتوئی حلقے دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کئی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں۔ اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی نیئر بخاری کی قیادت میں آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر رانا ارتضیٰ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ، سید فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ، پی ٹی آئی آئی چھوڑ کر رانا ارسلان جاوید بھی پی ٹی آئی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی، علی جواد بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

 

 

 

 

اسی طرح اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر نے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری آصف گجر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں ملک بھر سے سیاسی شخصیات کی شمولیت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close