اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی خبروں کی حقیقت کیا نکلی؟ پیپلزپارٹی کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سے متعلق ہمارے ساتھ کوئی نام شیئر نہیں ہوا، نگران وزیراعظم فائنل کرنے کی خبریں جعلی ہیں۔

 

 

 

نگران وزیراعظم سے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف دیتے ہوئے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کل جعلی خبر کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا، نہ کوئی نام پیپلز پارٹی کو پیش کیا گیا نہ ہم نے کسی نام پر اتفاق کیا۔ 3 رکنی کمیٹی بن گئی جب مشاورت ہو گی تو نام بارے بتا دیا جائے گا۔ بروقت الیکشن پر ہی ملک میں بہتری آئے گی۔شیریں رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز دبئی میں میٹنگ کے حوالے سے خبریں چلائی گئیں، دبئی میں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ آج تک اسحاق ڈار کا نام شیئر نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ آئین کے تحت بروقت الیکشن ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close