وکیل قتل کیس، سپریم کورٹ کا عمران خان کو پیشی کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیر اعظم عمران خان کو کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 9 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔۔۔۔ آج سپریم کورٹ میں کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں نامزدگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔۔۔۔

ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے موقف اپنایا کہ عمران خان کو کہیں وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں۔۔۔۔جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی آپ کو تفتیش کے لیے درکار ہیں؟ کس بنیاد پر آپ چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنا چاہتے ہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق عمران خان کو شاملِ تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔ فاضل عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 اگست تک ریلیف دیتے ہوئے کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ عدالت نے بلوچستان حکومت کی عمران خان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دینے کی استدعا مسترد کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close