شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں ریڈ الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے بتایا کہ دریائے راوی 90 فیصد اور دریائے ستلج پر واقع بھیم ڈیم 70 فیصد بھر چکا ہے، دونوں دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے، اجلاس میں سیلابی صورتحال کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دریائے راوی میں 22 ہزار کیوسک کا ریلا شاہدرہ کے مقام سے گزر رہا ہے، دہلی اس وقت پورا ڈوبا ہوا ہے، بھارت میں مزید بارشیں ہوئیں تو 1988کی طرح شاہدرہ بھی ڈوب سکتا ہے، بارشوں سے راوی اور ستلج دریا میں سیلاب آ سکتا ہے۔ان کامزید کہناتھا کہ لوگوں نے دریا کے کناروں پر غیر قانونی بستیاں آباد کر رکھی ہیں، 99 فیصد آبادیاں دریا کے اندر بنائی گئی ہیں۔

 

 

 

سیلاب ممکنہ طور پر بڑھتا ہے تو ہم آبادیوں کو فوری طور پر خالی کریں گے، جب علاقے خالی کرنے کا کہا جائے تو عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں، ہر علاقے میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر انخلا کا پلان تیار کر لیا ہے، متعلقہ محکمے ایک ایک آبادی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close