اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نگراں وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے وفاقی وزیر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو نگراں وزیراعظم بنایا جارہا ہے؟ تو انہوں نے اس کی تردید نہیں کی۔سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب تک ہر ذمے داری بخوبی نبھائی ہے، اللّٰہ نے جس سے جو کام لینا ہو لے لیتے ہیں۔اس سے قبل نجی ٹی وی نے یہ خبر نشر کی تھی کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں