نیویارک (پی این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے آرٹس شاہد احمد خان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو پاکستان کی داخلی سیاست سے کوئی سروکار نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر ڈرامہ دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے آرٹس شاہد احمد خان کا کہنا تھا امریکی سینیٹرز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ذات کے لیے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے حوالے سے ایک عمومی خط لکھا تھا، امریکی سینیٹرز کا خط اگر اتنا اہم ہوتا تو پاکستان کو آئی ایم ایف کی امداد نہ مل پاتی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں ایک جلسے کے خطاب کے دوران ایک خط لہرا کر اسے مبینہ امریکی دھمکیوں پر مشتمل سائفر قرار دیتے ہوئے کہا تھا اس میں امریکی سفیر کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کی دھمکی دی گئی ہے تاہم سابق وزیراعظم نے یہ مبینہ سائفر آج تک کسی کو نہیں دکھایا۔اس خط کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں جس میں انہوں نے سائفر کو ڈرامہ قرار دیتے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں