وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر مبارکباد دیدی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز کو ساڑھے 17 فیصد اضافہ مبارک ہو۔ اپنے بھائیوں بہنوں سے وعدہ ہے کہ معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے، ان شاءاللہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close