نویں اور دسویں محرم الحرام کو کن کن شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی؟ فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(پی این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10محرم کو حساس اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہے کہ محرم الحرام میں پنجاب کے 13اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا،لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان حساس اضلاع میں شامل ہیں، ان کے علاوہ ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپوراور رحیم یار خان بھی حساس اضلاع میں شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ حساس اضلاع میں 9اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی،محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی کی 73 اور رینجرز کی 80کمپنیوں کیلئے بھی وفاق کو خط لکھ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close