نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا

پشاور(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ نئے نگراں وزیر اور معاون خصوصی پیر کو حلف اٹھائیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے نگراں وزیر صعنت عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کی سمری سامنے آگئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔سمری میں نگراں وزیر عدنان جلیل کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ معاون خصوصی مطیع اللّٰہ مروت کو بطور نگراں وزیر صنعت تقرر کیا جائے جبکہ اشرف اللّٰہ کو معاون خصوصی برائے فنی تعلیم مقرر کیا جائے۔نگراں وزیر اور معاون خصوصی مطیع اللّٰہ مروت کی حلف برداری کی تقریب صبح 10بجے ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی پیر کے روز نئے نگراں وزیر اور معاون خصوصی مطیع اللّٰہ سے حلف لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close